Tauheed Ki Haqeeqat | Farman e Ghous e Azam

★★★ توحید کی حقیقت ★★★

حضور محی الدین عبد القادر جیلانی غوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرماتے ہیں کہ :

★ توحید کے معنی یہ ہیں کہ تمام مخلوق کو معدوم سمجھے اور ہر ایک سے جدا ہو جائے اور طبیعت بدل کر فرشتوں کی پاکیزگی حاصل کرے اس کے بعد فرشتوں کی طبیعت سے بھی فنائیت حاصل ہو اور اپنے پروردگار کے ساتھ مل جائے۔
📚 الفتح الربانی ۔ اول الفتوح

★ توحید باری تعالیٰ انسان اور جنات کے شیطانوں کو جلا دیتی ہے کیونکہ یہ شیطانوں کے لئے آگ اور اہل توحید کے لئے نور ہے۔
تو لاالہٰ الااللہ کس طرح کہتا ہے حالانکہ تیرے دل میں بکثرت معبود موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ ہر وہ چیز جس پر تیرا بھروسہ اور اعتماد ہے وہ تیرا بت ہے۔
دل کے مشرک ہونے پر ہر زبان کی توحید تجھے کچھ فائدہ نہ دے گی‌۔ دل کی گندگی کے ساتھ جسم کی پاکیزگی تجھے کوئی نفع نہ دے گی۔ صاحبِ توحید اپنے شیطان کو لاغر بنا دیتا ہے اور مشرک کو اس کا شیطان لاغر بنا دیتا ہے۔
📚 الفتح الربانی مجلس 38

★ توحید عبادت اور شرک عادت ہے۔
اس لیئے تو عبادت کو لازم پکڑ اور عادت کو چھوڑ دے۔ جب تو خلاف عادت کرے گا تو تیرے حق میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی خلافِ عادت برتاؤ ہوگا اور تو اپنی حالت میں تغیر کر تاکہ اللہ تیری حالت میں تغیر فرمائے۔
بیشک اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتا ہے جب تک کہ وہ اپنے نفوس کی حالت کو نہ بدلے۔
📚 الفتح الربانی مجلس 44

★ اللہ کے سوا ہر شئے غیر اللہ ہے۔
تو اللہ کے مقابلے میں غیر اللہ کو قبول نہ کر اس لئے کہ اس نے تجھے اپنے لئے پیدا کیا ہے۔
غیر اللہ میں مشغولیت و محویت کی وجہ سے اللہ سے اعراض کر کے اپنے اوپر ظلم نہ کر، ورنہ اللہ تجھے ایسی آگ میں جھونک دے گا جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔
📚 فتوح الغیب مقالہ نمبر 13

★ جب تو توحید پر جما رہے گا تو تجھے واحد حقیقی کے ساتھ انس حاصل ہو جائے گا۔
جب تو فقر پر صبر کرے گا تو تجھے غنا حاصل ہو جاۓ گا۔
پہلے تو دنیا کو چھوڑ پھر آخرت کو طلب کر۔
پھر آخرت کو چھوڑ اور اللہ تعالیٰ کے قرب کو طلب کر۔ پھر آخرت کو چھوڑ اور خالق کی طرف لوٹ آ۔
📚 الفتح الربانی مجلس 62

★ دل کی زینت، توحید، اخلاص، اللہ پر بھروسہ کرنے، اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے اور غیر اللہ کو بھلا دینے میں ہے۔
📚 الفتح الربانی مجلس 48

★ توحید نور ہے اور مخلوق کو اللہ تعالیٰ کا شریک سمجھنا تاریکی اور اندھیرا ہے۔
📚 الفتح الربانی مجلس 62

★ تو جو کچھ بھی عمل کرے اللہ تعالیٰ کے لئے کرے نہ کہ اس کے غیر کے لئے۔
تیرا عمل غیر اللہ کے لئے کفر ہے اور تیرا غیراللہ کے لئے چیزیں چھوڑنا ریاکاری ہے، جو اس کو نہ پہچانے اور غیراللہ کے لئے عمل کرے وہ ہوس میں مبتلا ہے۔
تجھ پر افسوس ہے کہ تو اپنے دل کے قول کی تردید کر رہا ہے،
جب تو ”لا الہٰ“ کہتا ہے، پس یہ نفی کلی ہے،
یعنی کوئی معبود نہیں ہے اور “الا اللہ” اثبات کلی ہے یعنی اللہ ہی معبود ہے کوئی دوسرا نہیں۔
جب تیرے دل نے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی دوسرے پر اعتماد اور بھروسہ کیا پس تو اپنے اثبات کلی میں جھوٹا ہو گیا اور جس پر تو نے بھروسہ کیا وہ تیرا معبود بن گیا۔
📚 الفتح الربانی مجلس 150

ویڈیو کو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں ⁦👇🏻
———————————————————-
Tauheed Ki Haqeeqat | Farman e Ghous e Azam | By Ameer Afzaly

310 thoughts on “Tauheed Ki Haqeeqat | Farman e Ghous e Azam”

  1. I would like to thnkx for the efforts you have put in writing this blog. I am hoping the same high-grade blog post from you in the upcoming as well. In fact your creative writing abilities has inspired me to get my own blog now. Really the blogging is spreading its wings quickly. Your write up is a good example of it.

  2. You really make it seem really easy along with your presentation but I in finding this topic to be actually something that I feel I would never understand. It kind of feels too complicated and very large for me. I am looking ahead for your next submit, I?¦ll attempt to get the hang of it!

Leave a Comment